ہمارے علاقے میں زرعی پانی کا اہم ایشو ہے جس کی وجہ سے علاقے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘میر حیدر خان جمالی

منگل 8 جون 2021 16:37

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء و سابق ایم پی اے بلوچستان میر حیدر خان جمالی نے اوستہ محمد پریس کلب میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے علاقے میں زرعی پانی کا اہم ایشو ہے جس کی وجہ سے علاقے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلوچستان کے پانی کا حصہ 11 ہزار کیوسک ہے جس میں 9 ہزار کچھ سو کیوسک پٹ فیڈر کینال اور 24 سو کیوسک کھیر تھر کینال کا حصہ بنتا ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمیں ہمارے حصے کا پانی نہیں مل رہا ہے پانی نہ ہونے کی وجہ سے ہم لوگوں نے پنری بھی کاشت نہیں کی ہے انہوں نے کہا کہ 5 تاریخ کو ہمارے علاقے کے زمینداران نے چیف انجنیئر سکھر بیراج سے بھی ملاقات کی تھی ملاقات میں چیف انجنیئر سکھر بیراج اور سید خورشید شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ 8 تاریخ کو کھیر تھر کینال میں 1 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جائے گا لیکن میں حکومت بلوچستان وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ پانی کے ایشو پر حکومت سندھ سے بات چیت کر کے بلوچستان کے حصے کا پانی لیں تاکہ زرعی علاقے کو تباہی سے بچایا جا سکیانہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شریک چیئرمین آصف زرداری کا مشکور ہوں جنہوں نے میر چنگیز خان جمالی کو پیپلز پارٹی بلوچستان کا صدر منتخب کردیا سابق صدر حاجی علی مدد جتک نے بھی اپنے صدارتی دور میں پارٹی کو مضبوط اور فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کل گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے پر دلی دکھ ہوا اللہ پاک شہدا کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو صحت و تندرستی عطاکرے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں