جعفرآباد:ڈپٹی کمشنر دفتر میں گرین ٹریکٹر اسکیم کی قرعہ اندازی 400 امیدواروں میں 14 خوش نصیبوں کے نام نکل آئے

منگل 8 جون 2021 22:06

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر دفتر میں گرین ٹریکٹر اسکیم کی قرعہ اندازی 400 امیدواروں میں 14 خوش نصیبوں کے نام نکل آئے حکومت بلوچستان کی گرین ٹریکٹر اسکیم کی قرعہ اندازی ڈپٹی کمشنر دفتر جعفرآباد میں اسکیم کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک و ممبران اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد عبدالناصر کاکڑ زمیندار ایسوسی ایشن کے رہنما حاکم علی جمالی اور ایم ایم ڈی کے ڈائریکٹر چنگیز خان بگٹی سمیت میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں قرعہ اندازی کی گئی گرین ٹریکٹر اسکیم میں ضلع بھر سے 400 زمینداروں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں قرعہ اندازی کے لیے بکسے میں تمام امیدواروں کے نام شامل کیے گئے اور ایک ایک پرچی نکالی گئی جس میں وقاص حسین، عنایت حسین،احمد علی، طالب حسین، خالد حسین سمیت 14 خوش نصیبوں کے نام نکلے خوش نصیب امیدواروں میں کسی بھی امیدوار کی عدم دلچسپی یا مقررہ مدت تین روز میں مطلوبہ رقم پانچ لاکھ ستر ہزار روپے ادا نہ کرنے کی صورت میں ویٹنگ امیدوار کے طور پر مزید 14 خوش نصیبوں کے نام کی پرچی نکالی گئی اسکیم کی قرعہ اندازی کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے کہا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم کا مقصد صوبہ بھر کے زراعت اور باغ بانی سے وابستہ زمینداروں کو سبسڈی پر ٹریکٹرز کی فراہم کرنا ہے چونکہ جعفرآباد گرین بیلٹ ہے یہاں 90 فیصد افراد کا انحصار زراعت پر تاہم حکومت بلوچستان کی جانب جعفرآباد کو اسکیم میں 14 ٹریکٹرز فراہم کرنا اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے تاہم جن خوش نصیبوں کے نام نکلے ہیں انہیں ٹریکٹرز ملنے سے نہ صرف 14 افراد برسر روزگار ہونگے بلکہ زرعی شعبے میں کام کے لیے زمینداروں کی بہت اچھی معاونت بھی ہوگی گرین ٹریکٹر اسکیم کامیاب ہونے پر آئندہ سال حکومت جعفرآباد کے لیے اسکیم میں ٹریکٹرز کی تعداد بڑھانے پر ضرور غور کرے گی اس موقع پر زمیندار ایسوسی ایشن کے رہنما حاکم علی جمالی نے گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ بلوچستان میں موجودہ حکومت نے زراعت پیشہ افراد کی معاونت کے لیے سبسڈی پر ٹریکٹر اسکیم شروع کی جو کہ خوش آئند اقدام ہے ہمیں قوی امید ہے کہ گرین ٹریکٹر اسکیم ضرور کامیاب ہوگی حالیہ قرعہ اندازی میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ کسی کیساتھ بھی ناانصافی نہ ہو انہوں نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے اپیل کی ہے کہ جعفرآباد کی زراعت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکیم میں جعفرآباد کے لیے ٹریکٹرز کی تعداد بڑھائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں