اوستہ محمد: اندھیر نگری کا دور ہے دن دھاڑے ڈاکووں نے جیکب آباد روڈ پر سیٹھ روپ چند کے دکان پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکووں نے دکان میں گھس کر سیٹھ روپ چند کو یرغمال بنا کر ان سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم چھین کر دیدا دلیری فرار

اطلاع ملتے ہی سردار زادہ میر فیصل خان جمالی جائے وقوع پہنچے اقلیتی برادری سے اظہار ہمدردی

جمعرات 1 جولائی 2021 23:21

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2021ء) اوستہ محمد میں اندھیر نگری کا دور ہے دن دھاڑے ڈاکووں نے جیکب آباد روڈ پر سیٹھ روپ چند کے دکان پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکووں نے دکان میں گھس کر سیٹھ روپ چند کو یرغمال بنا کر ان سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم چھین کر دیدا دلیری فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی سردار زادہ میر فیصل خان جمالی جائے وقوع پہنچے اقلیتی برادری سے اظہار ہمدردی کی اسی دوران ایس ایچ او یاسین جمالی اور سی آئی اے منظور جمالی بھی پہنچے سردار زادہ میر فیصل خان جمالی نے پولیس پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ امن امان مکمل طور پر ناکام ہے تاجر ڈاکووں کی رحم کرم پر ہے، پولیس نے ناکہ بندی کر کے اللہ آباد کے قریب ایک ڈاکو لعل ڈنہ لیغاری کو پکڑنے کی دعویٰ کیا اور کہا جاتا ہے کہ کچھ ڈکیتی شدہ رقم ٹی ٹی پسٹل ، اور موٹر سائیکل سمیت پکڑنے کا دعوی ٰ کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ، واضح رہے کہ ڈاکووں نے آنے والے ڈی پی او کو سلا می دی کیونکہ اوستہ شہر میں بد امنی انتہائی خراب ہے پولیس مکمل طور پر ناکام ہی

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں