اوستہ محمد،بلو چستان کی سیاست اب کمیشن مافیا کے ہاتھوں میں چلا گیا

پیر 5 جولائی 2021 19:32

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2021ء) بلو چستان کی سیاست اب کمیشن مافیا کے ہاتھوں میں چلا گیا ،ایم پی اے اور محکمے تو کمیشن لیتے ہیں لیکن ایم پی اے کے منیجر بھی کمیشن دو فیصد لینے کے بغیر ٹھکہ نہیں دیتے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی سرکار صرف کمائی کرنے کے لیے بنائی گئی حکومتی جماعت کے ایم پی اے تو معبینہ طور پر اپنا کمیشن لیتے ہیں لیکن اب انہوں نے اپنے کمیشن ایجنٹ بنائے ہوئے ہیں جن کو منیجر کی حیثیت دیا گیا اور جس بھی محکمہ میں ٹینڈر ہوتا ہے تو پہلے منیجر سے ٹھیکیدار کو ملنا پڑتا ہے اگر بات بن گئی تو ٹھیکہ اسی ہی ٹھیکیدار کو ملے گا محکمہ ایم پی اے کے علاوہ دیگر افسران کے کمیشن کی طرح پانچ یا دو فیصد اسی منیجر کا بھی ٹھیکیدار کو دینا ہو گا اگر نہیں دیا تو وہ کام کسی اور کو دیا جاتا ہے اسی لیے وہ ترقیاتی کام ناقص ادھو رے ہوتے ہیں جس تھیکیدار بیچارے کام چھوڑ جاتے ہیں ٹینڈر ہوتے وقت ایک رشوت کا نیا سسٹم ایجاد ہوا جس کا نام رنگ رکھا گیا جو وہ رنگ باقی کام نہ ملنے والوں کو دیا جاتا ہے اس میں میڈیا کا منہ بند کرنے کے لیے اسی رنگ میں سے ایک حصہ پریس کلب کو بھی ملتا ہے تو کام خاک ہوگا کیا کام ہوگا ناقص ہی ہوگا اگر کوئی بالا آفیسر کی یا وزیر اعلی سے کسی منسٹر سے ملاقات ہوتی ہے تو کمائی کرنے والا وہ ملازم جس کو منیجر مقرر کیا جاتا ہے وہ بھی اس ملاقات میں شامل ہوتا ہے اب سیاست دان اتنے نیچے آگیے کہ وہ نوکروں کے مہتاج بن گے حکام بالا نوٹس لیکر یہ سلسلہ بند کریں کمیشن معافیہ کے خلاف کاروائی کریں اور رشوت خور کا خاتمہ کریں تاکہ ہونے والے کام بہتر ہوں اور ٹینڈر وہی لوگ ٹھائیں جو رشوت نہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں