محکمہ ایریگیشن کے آفیسران جاگیر داروں کو پانی فروخت کر رہے ہیں ،نیشنل پارٹی

ہفتہ 10 جولائی 2021 17:59

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2021ء) نیشنل پارٹی ضلع جعفرآباد کے جنرل سیکرٹری میر راوت خان بلوچ صالح بلوچ علی حسن بلوچ اور دیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ پٹ فیڈر بیرون اور کمانڈایریا میں زیرو پوائنٹ کشمور سے منجھو شوری تک 15سو کے قریب غیر قانونی واٹر کورسز اور ٹیوب ویلیں لگی ہوئی ہیں جس کے باعث پانی کی چوری کی جا رہی ہے محکمہ ایریگیشن کے آفیسران جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کو پانی مبینہ طور پر فروخت کر رہے ہیں جس سے زمینداورں اور کاشتکاروں کو ان کے حصے کا پانی نہیں مل رہا ہے پٹ فیڈر سے نکالنے والے تمام شاخوں میں پانی نہیں چھوڑا جا رہا ہے جس کے باعث آبادی تو اپنی جگہ پانی پینے کے لیئے بھی دستیاب نہیں انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود بھی پانی چوروں کے خلا ف کوئی کاروائی نہیں کی جار ہی ہے انہوں نے کہا کہ کئی شاخوں کی وارہ بند ی ہونے کے باوجود بھی پانی کی سپلائی کو بند کر کے من پسند اوربا اثر افراد کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنا جا رہا ہے محکمہ ایریگیشن کی نا اہلی کے باعث ہماری ہزاروں ایکڑ آراضی غیر آباد پڑی ہوئی ہے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہمارا معاشی قتل کیا جا رہا ہے اور ہمارے بچوں سے روٹی کے نوالے تک چھینے جا رہے ہیں ہم کسی بھی صورت میں اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے انہوں نے،وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان ،سیکرٹری ایریگیشن،او ر کمشنر نصیر آباد ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پٹ فیڈر سے نکلنے والے ٹیل کے شاخوں تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے ورنہ تمام تر ذمہ داری محکمہ ایریگیشن کے حکام پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں