واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

منگل 13 جولائی 2021 23:13

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2021ء) واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کی صوبائی کال پر اپ گریڈیشن میں تاخیر، الاوئنسز کی کٹوتی، بیکٹ گاڑیوں کی عدم فراہمی سمیت دیگر جائز مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کے درجنوں ملازمین نے ہاتھوں میں سرخ جھنڈے اور بینرز اٹھا کر چیئرمین محمد حسن لاشاری ، محمد اسحاق کھوسہ ، میر مرتضی ، عقیل احمد کھوسہ ، سفر خان لہڑی ، راحت اللہ لاشاری ، گل ریسانی ، قمر دین لاشاری میاں خان لاشاری اور محمد علی گبول کی قیادت میں نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت ملازم دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے واپڈا سمیت دیگر محکموں کے ملازمین کے بھی جائز مسائل حل نہیں ہو رہے نہ ہی انکے مطالبات تسلیم کیے جارہے ہیں حکومت مختلف قوانین کا آڑ لیکر ملازمین کے حقوق غصب کرنا چاہتی ہے عرصہ دراز سے اپ گریڈیشن نہیں کی جارہی نہ ہی رسک الاوئنس سمیت دیگر لاوئسنز دیئے جارہے ہیں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین حکومت کی ملازم دشمن پالیسیوں کی مذمت کرتی ہے اور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے پرامن احتجاج جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں