اوستہ محمد، رہزنوں نے موٹر سائیکل چھین لیا ، مزاحمت پر موٹر سائیکل کے مالک کو زدکوب کیا

جمعہ 16 جولائی 2021 20:48

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) اوستہ محمد میں رہزنوں نے موٹر سائیکل چھین لیا ، مزاحمت پر موٹر سائیکل کے مالک کو زدکوب کرنے کے بعد موٹر سائیکل لے گئے ، تفصیلات کے مطابق حسین آباد محلہ کے رہائشی عبدالریشد رند شہر کی طرف آرہا تھا کہ تین رہزنوں نے ریلوے گدام کے قریب ان سے موتر سائیکل چھننے کی کوشش کی تو عبدالرشید نے مزاحمت کی جن پر ڈاکووں نے زد کوب کر کے ان سے سی ڈی 70ماڈل 2021چھین کر فرار ہو گئے ، پولیس کو اطلاعائی رپورٹ دی گئی لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،ڈاکووں کا ایک گروہ جاگن سندھ شکار پور سے اوستہ محمد کے قریب اپنا ایک کمین گاہ بنا رکھا ہے وہ شہر میں کاروائی کرتے ہیں، پولیس ان کے خلاف کاروائی کریں ورنہ یہ وہ گروہ ہے جو اغواء بھی کرتے ہیں سندھ پولیس سے بھاگ کر اپنا ٹھکانہ اوستہ محمد کے قریب بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں