والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے میں حکومت کا ساتھ دیں،ڈپٹی کمشنر جعفر آباد

پیر 2 اگست 2021 21:50

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے خلاف مہم قومی فریضہ ہے والدین مہم کے دوران اپنے پیدائش سے لیکر پانچ سال عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر نسل کو موزی وائرس سے محفوظ بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے محکمہ صحت کی ٹیموں اور رضاکاروں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ اللہ یار میں کمسن بچے کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ پولیو خطرناک وائرس ہے جس سے ہماری نسل عمر بھر کے لیے اپاہج ہوسکتی ہے نسل کی بقا کے لیے ہمیں پولیو کو شکست دینا ہوگا مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں اور رضاکار گھر گھر جاکر نوزائیدہ سے لیکر پانچ سال عمر تک کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گے والدین مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت نہ برتیں معمولی کوتاہی بہت بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک نے ڈی ایچ کیو کے ایمرجنسی وارڈ سمیت آپریشن تھیٹر کا بھی معائنہ کیا عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے طبی عملے کو خصوصی ہدایات بھی دیں اور کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے ہر شہری کو ویکسین بلا تاخیر لگائی جائے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک نے اپنے دفتر میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا انکا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور پرفضا ماحول کے حصول کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ڈپٹی کمشنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے متعلق شعور آگہی پیدا کر رہے ہیں عوام ماحول کو خوشگوار اور فضا کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے شجرکاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں