اوستہ محمد ، شدید گر می واپڈا والوں کی بے حسی

رات 4سے صبح 10بجے تک بجلی بند بوڑھے ، چھوٹے بچے گر می سے بلبلا اٹھے مچھروں کی بھر مار

ہفتہ 11 ستمبر 2021 21:30

اوستا محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2021ء) اوستہ محمد میں شدید گر می واپڈا والوں کی بے حسی رات 4سے صبح 10بجے تک بجلی بند بوڑھے ، چھوٹے بچے گر می سے بلبلا اٹھے مچھروں کی بھر مار ، تفصیلات کے مطابق اوستا محمد اور آ س پاس کے علاقوں میں شدید گرمی حبس اورمچھروں کے وجہ سے ملیر یا بخار پھیلی ہوئی ہے واپڈا والوں کی بے حسی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کر رکھا ہے جو بجلی دی جاتی ہے اس میں بھی ہر پانچ منٹ میں ٹر پنگ کردیتے ہیں جب کہ شام 4بجے سے 8 بجے بجلی بند رہتی ہے اور پھر 10سے رات12بجے تک بجلی بند رہتی ہے پھر صبح 4بجے سے لیکر 10بجے تک بجلی بند کرنا یہ کہاں کی انسانیت ہے بوڑھے جوان اور چھوٹے بچے گر می اور حبس کی وجہ سے بلبلا اٹھتے ہیں لیکن واپڈا والوں کو جوں تک نہیں رینگتی عوامی حلقوں اور شہریوں نے کیسکو کے ار باب و اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جانب توجہ دیں کیونکہ واپڈا والے اپنی چوری کو چھپانے کی خا طر بالا افسران کے سامنے خود کو سر خرو کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں