اوستہ محمد میں پا نی کی شدید قلت

ڈنب شا خ کے زمینداروں اور کا شتکاروں نے ڈنب شا خ پر کیمپ لگا کر دھرنا دے دیا اور پا نی فرا ہمی کا مطا لبہ کر دیا

منگل 14 ستمبر 2021 23:38

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) پا نی کی شدید قلت کے حوالے سے ڈنب شا خ کے زمینداروں اور کا شتکاروں نے ڈنب شا خ پر کیمپ لگا کر دھرنا دے دیا اور پا نی فرا ہمی کا مطا لبہ کر دیا ، تفصیلات کے مطابق ڈنب شا خ کے زمینداروں اور کا شتکاروں نے غلام رسول جمالی کی قیادت میں ڈنب شا خ کے مقام پر کیمپ لگا کر احتجا جی دھر نا دیا اس موقع پر دھر نے کے شرکاء سے غلام رسول جمالی ، محمد اسحاق جمالی ، عبد الحئی ، حفیظ جمالی ، مقصود احمد جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ایر ی گیشن ڈنب شا خ میں پا نی فرا ہم کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں گو ٹھ فوجا خان ، چھپرا نی برادری ، بخشلا نی برادری سمیت دیگر گوٹھوں میں 8 ماہ سے پا نی بند ہے پا نی کی شدید قلت سے ہماری ہزاروں ایکڑ ارا ضی غیر آ باد ہو گئی ہے اور پیاس کی بھوک سے ہمارے جا نور بھی مررہے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ محکمہ ایری گیشن اور دیگر ار باب و اختیار کو جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت پینے کا پا نی بھی موجود نہیں ہے علاقہ قحط سالی کا منظر پیش کررہا ہے دھر نا کے شرکاء سے ایس ڈی او کریم بخش جویا نے مذا کرات کر کے پا نی کی فرا ہمی کا یقین دہا نی کرا یا جس پر شر کاء نے اپنا دھر نا ختم کردیا ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں