محکمہ بلدیات میونسپل کمیٹی اوستہ محمد کا واجبات کی عدم ادا ئیگی کے خلاف گور نمنٹ کنڈ یکٹر واحد بخش بوہڑ کی 67ویں دن بھی احتجاج جاری

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:13

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) محکمہ بلدیات میونسپل کمیٹی اوستہ محمد کی جانب سے واجبات کی عدم ادا ئیگی کے خلاف گور نمنٹ کنڈ یکٹر واحد بخش بوہڑ 67ویں دن بھی ان کا احتجاجی کیمپ جاری رہا اس موقع پر میڈ یا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ میو نسپل کمیٹی والوں نے مجھ سے کام لے کر مجھے واجبات نہیں دے رہی ہے اور ہم سخت پریشانی کے عالم میں گزارا کررہے ہیں اور جن جن سے سامان لیا ہے وہ قر ض لینے کے لیئے ہمارے گھروں کے دروازے پر بیٹھے ہوئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں عدالت میں گیا لیکن وہاں سے مجھے سیاسی لوگوں نے میری درخواست واپس لے کر یقین دہانی کرائی کہ آ پ کو ادا ئیگی کروائیں گے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر میں غلط طریقے سے احتجاج پر ہوں تو وہ عدالت میں جائیں اور مجھے احتجاج ختم کرائیں ور نہ میں ٹاون کمیٹی کے خلاف عدالت میں جاوں گا انہوں نے میڈ یا کے تعاون کا بھی شکریہ کیا

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں