اوستہ محمد ۔پانی ،صحت کی سہولیات نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 27 جون 2022 21:09

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) شہریوںسے کس بات کا بدلہ لیا جارہا ہے نہ پانی ہے نہ صحت کے سہولت ہے اب تو رات کی نیندھ بھی حرام ہے چوریاں پھر سے شروع قائم مقام گورنر کہتے ہیں کہ شہریوں سے برادری کے تعلقات ہیں تو اس کو نبھائیں ان اشو کو حل نہ کیا گیا تو آنے والے پیر کو شٹر بند ہڑتال کیا جائے گا صدر وریام بیگ اور دیگروں کا خطاب تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جانب سے پی ایچ ای امن امان محکمہ صیحت کے فقدان کے مسلوں پر ایک احتجاجی مظاہرہ میلاد چوک پر کیا گیا مظاہرے سے پی ٹی آئی کے رہنما حاجی احمد رضا ابڑو انجمن تاجران اوستہ محمد کے صدر وریام بیگ نو منتخب کونسلر عبدالرزاق ابڑو ہندو کمیونٹی کے نو منتخب کونسلر روی کمار نادر ابڑو عبدالرزاق مینگل ارشاد علی سومرو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے کس بات کا بدلہ لیا جا رہا ہے افسوس ہے کہ پینے کا پانی نہیںصفائی کی صورت حال ابترصحت کا فقدان رہی سہی امن امان بھی خراب کیا جا رہا ہے انہوں نے مخاطب ہوتے ہوئے قائم مقام گورنر سے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ شہریوں سے برادرانہ تعلقات ہیں تو اب وہ تعلقات کہاں گئے ہیں آپ کی حکومت ہے آپ اپنے من پسند آفیسر لگواتے ہیں لیکن شہریوں کو وہ آفیسر سہولیات تو دیں لیکن یہ جان بوجھ کر کے حالات ایسے کیے جا رہے ہیں لیکن ہم احتجاج تو کرتے رہیں گے کہ یہ نیک نامی ایوانوں تک جائے انہوں نے مزید کہا کہ جو ہمارے اشو ہیں ان پر عمل نہ کیا گیا تو آنے والے سوموار کو شٹر بند احتجاج کیا جائے گا اور اس کے بعد مزید لاحہ عمل طے کریں گیصحت کی حالت ہے کہ لیبارٹی کو بند کر کے لوگوں کو پرائیوٹ لیبارٹیوں کو ڈاکٹر بھجتے ہیں ڈاکٹر حاضر نہیں ظلم کی انتہا ہے شہر میں چوریوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گئے ہیں رات کو سکون سے سونے بھی نہیں دیا جا رہا ہے اساحتجاج میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پی ایچ ای انتظامیہ بد امنی،صفائی،صحت کے فقدان کے خلاف نعرے بازی کی اور فراہم نا کرنے کی صورت میں شٹر ڈان ہڑتال بھی اعلان کر دیا۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں