اوستہ محمد، جمعیت علما اسلام کی پانی کی عدم فراہمی بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور محکمہ پی ایچ ای کی نا اہلی کے خلاف ریلی

جمعرات 30 جون 2022 22:19

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) جمعیت علما اسلام کے رہنماکونسلر میر اسلم خان عمرانی علی مرادخان رند کی قیادت میں شہر میں پانی کی عدم فراہمی بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور محکمہ پی ایچ ای کی نا اہلی کے خلاف احتجاجی کیمپ سے ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی میلاد چوک پر پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکا سے میر اسلم خان عمرانی علی مراد خان رند محمد رحیم بنگلزئی مولانا عبدالمجید جتک بابو دھنی بخش مینگل سجاد احمد ابڑو۔

علی داد چانڈیو۔وزیر عمرانی۔ ٹکری محمد عالم جتک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانی نا پید ہوچکا ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں محکمہ پی ایچ ای مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں بجلی کا نظام دھرم بھرم ہے ہر 5منٹ میں بجلی کی ٹرپنگ جاری ہے کوئی پوچھنے والا ہے اوستہ محمد کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں شہری پانی پیسوں پر خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں محکموں کے افسران نااہل ہیں ان کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے مقررین نے مزید کہا کہ ہمارا تین دن سے احتجاجی کیمپ جاری ہے افسوس سے کہنا پڑرہا ہے ہمارے پاس کو بھی افسر بات کرنے نہیں آیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر یا شہری لا وارث نہیں ہیں اور نہ ہی شہری اپنے کو لا وارث سمجھیں ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے اپنے من پسند اور حاضر جناب کہنے والے ملازم رکھے ہوئے ہیں تاکہ ان کے کہنے پر شہریوں کو تنگ کریں لیکن اب برداشت کا پیمانہ لبریش ہو چکا ہے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ان ظالموں سے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی شہر کے مسلئے ہیں وہ خود ساختہ ہیں تاکہ شہری بنگلوں کی حاضری بھریں۔ لیکن اب ایسے ہونے نہیں دیں گے ہم چیف سیکریٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں سرکار کے نوکر بھیجیں وڈیروں کے نوکر نہ بھیجیں۔ ریلی کے شرکا نے پی ایچ ای کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں