جھل مگسی اور جعفرآباد کے سرحدی علاقے میں گوٹھ ظفر مگسی میں اب تک کئی خاندان انتظامی امداد سے محروم ہیں ،میرجاوید خان جمالی

پیر 1 اگست 2022 22:22

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک سے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے بڑے صاحبزادے میجر (ر)میر جاوید خان جمالی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈویژنل آرگنائزر میر فائق علی جمالی نے الگ الگ ملاقات کی اور جعفرآباد میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے بارے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر محمد علی کٹوہر، حسین بخش پتافی، نائب تحصیلدار محمد ظریف گولہ قانونگو حاجی عبدالغنی چاچڑ و دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک نے کہا کہ دریائے مولہ اور پہاڑی سلسلوں سے آنے والے سیلابی ریلوں سے جعفرآباد کے علاقوں باغ ہیڈ اور حبیب کوٹ شدید متاثر ہوئے ہیں 40 سے زائد دیہات زیر آب آچکے سیلاب متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا متاثرین کو راشن اور خیمے بھی دیئے جا رہے ہیں پانچ روز کے دوران 2 سو سے زائد خاندانوں کو خیمے اور راشن فراہم کر دیا گیا ہے مزید ڈیڑھ سو خیمے اور راشن کے بیگز متاثرہ علاقوں کو بھجوا دیئے گئے ہیں ساتھ ہی متاثرین کو روزانہ کی بنیاد پر پکا پکایا کھانا بھی فراہم کر رہے ہیں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر اوستا محمد ساگر کمار اور تحصیلدار امداد حسین مری کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کشتیاں چلا کر زیرآب گھروں سے قیمتی سامان اور مال مویشیاں بھی نکال رہی ہے میر جاوید خان جمالی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کورپس کی امدادی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں ساتھ ہی باغ ہیڈ میں میر ظفر اللہ خان جمالی کیمپ میں متاثرین کو مفت کھانا اور پینے کے لیے صاف پانی بھی فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جھل مگسی اور جعفرآباد کے سرحدی علاقے میں گوٹھ ظفر مگسی میں اب تک کئی خاندان انتظامی امداد سے محروم ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ راشن اور خیموں کی بھیجی گئی چوتھی کھیپ میں ان متاثرین کو ترجیحی بنیادوں پر راشن اور خیمے دیئے جائیں گے جنہیں پہلے کچھ نہیں ملا انکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کو دو ہزار خیمے اور راشن بیگز فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے جیسے ہی امدادی سامان جعفرآباد انتظامیہ کے حوالے کی جائیگی بلا تاخیر کے متاثرہ علاقوں میں پہنچا کر متاثرین کو فراہم کیے جائینگے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں