جعفرآباد کے سیلاب متاثرین کی آواز ملکی سطح پر سن لی گئی

پاک فضائیہ کے ساتھ سماجی تنظیم متاثرین کی امداد کرنے باغ ہیڈ پہنچ گئے، مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کا اعادہ

بدھ 3 اگست 2022 22:33

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2022ء) جعفرآباد کے سیلاب متاثرین کی آواز ملکی سطح پر سن لی گئی پاک فضائیہ کے ساتھ سماجی تنظیم متاثرین کی امداد کرنے باغ ہیڈ پہنچ گئے مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کا اعادہ کیا گیا گزشتہ روز پاک فضائیہ کی ٹیم دو ٹرکوں میں ایک ہزار بیگ راشن اور صاف پانی لیکر سیلاب سے متاثرہ علاقوں باغ ہیڈ کوئل آباد اور حبیب کوٹ پہنچیں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک کی نگرانی میں پاک فضائیہ کی ٹیم نے سیلاب متاثرین کے ایک ہزار خاندانوں میں راشن کے بیگ اور صاف پانی تقسیم کیا جبکہ دو درجن سے زائد خاندانوں کو موسمی حالات سے محفوظ بنانے اور سر چھپانے کے لیے خیمے بھی دیئے گئے باغ ہیڈ میں سماجی تنظیم اللہ اکبر تحریک نے سیلاب متاثرین کو روزانہ کی بنیاد پر پکا پکایا کھانا مفت ادویات اور صاف پانی فراہم کرنا بھی شروع کر دیا ہے سماجی تنظیم اللہ اکبر تحریک جعفرآباد کے رہنما عبید اللہ برڑو کی نگرانی میں ٹیم نے یومیہ بنیادوں میں دوپہر اور شام کو دال چاول کی دس دیگیں تیار کروا کر متاثرین کو پکا پکایا کھانا بھی مہیا کیا جانے لگا جبکہ اللہ اکبر تحریک کی میڈیکل ٹیم نے طبی کیمپ بھی لگا لیا جہاں پر روزانہ سیلاب متاثرین کا مفت چیک اپ اور دوائیں دی جا رہی ہیں سیلاب زدہ علاقوں میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک کی ہدایت متاثرین کو ریسکیو کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے سیلاب زدہ علاقوں کے کئی دیہات میں متاثرین اب بھی سیلابی لپیٹ میں آئے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ان متاثرین کو روزانہ کشتیوں کے ذریعے پکا پکایا کھانا دوائیں پینے کے لیے صاف پانی فراہم کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پاک فضائیہ اور سماجی تنظیم اللہ اکبر تحریک کی جانب سے متاثرین کی بھرپور امداد جاری ہے متاثرین کی مکمل بحالی تک امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا آئندہ چند روز میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرین کو راشن اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائیگا انکا کہنا تھا کہ دیگر سماجی تنظیمیں اور مخیر حضرات بھی متاثرین کی امداد کو آگے آئیں۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں