اوستہ محمدایری لاڑو تا خانپور روڈ ناقص کام کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کا حکومت سے نو ٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 4 اگست 2022 17:08

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) اوستہ محمدایری لاڑو تا خانپور روڈ ناقص کام کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،ناقص کام ہونے کی وجہ چند ماہ گزرنے کے بعد روڈ ٹوٹنا شروع ہو گیاجس کے باعث مسافروں اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی،میر فاروق خان جمالی،کمشنر نصیرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اس جانب فوری نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد ایری لاڑو تا خانپور روڈ ناقص کام کی وجہ سے چند ماہ میں ہی اپنی افادیت کھو بیٹھا اور ہر جگہ سے ٹوٹنا شروع ہو گیا ہے۔جس کی باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ کئی سالوں کے بعد روڈ کی تعمیر کی گئی اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوار اٹھی تھی اور سفری سہولت سے پرسکون سفر کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب سے روڈ ٹوٹنا شروع ہوا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور روڈ ٹوٹنے کی وجہ سے کئی حادثے ہونا شروع ہو چکے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور اس جانب نوٹس لیا جائے اور ناقص کام کرنے والے محکمے کے ذمہ داران اور ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کاروائی کر کے دوبارہ روڈ تعمیر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں