یوم شہدا کے دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،آج کا دن پاکستان کے شہدا اور غازیوں سے منصوب ہے،ایس ایس پی جعفرآباد محمد جواد طارق

جمعرات 4 اگست 2022 20:43

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2022ء) یوم شہدا پولیس پورے پاکستان میں پولیس کے شہدا اور غازیوں کے دن سے منصوب ہے، یوم شہدا کا دن پولیس افسران اور جوانوں سے تجدید عہد کا دن ہے جو امن کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ دیکر شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔ ایس ایس پی جعفرآباد محمد جواد طارق، ایس ایس پی جعفرآباد محمد جواد طارق کی سربراہی میں یوم شہدا پولیس کے سلسلے میں محکمہ پولیس کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریبات کے سلسلے میں پولیس لائن شہید رحیم بخش مری میں واقع یادگار شہدا پولیس کے مقام پر ضلع جعفرآباد میں تعیناتی کے دوران فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے دوارن جام شہادت نوش فرمانے والے شہدا پولیس کو خراج تحسن پیش کرنے کے لیے سادہ مگر پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس آفیسران و شہدا کے ورثا نے شرکت کی شہدا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایس ایس پی جعفرآباد محمد جواد طارق کی سربراہی میں پروگرام میں شامل شرکا(شہدا کے ورثا)نے یادگار شہدا پر فاتحہ پڑھی اور پھول نچھاور کئے گئے اور شہدا کے درجات کی بلندی، مغفرت اور ملک پاکستان کے بہتری مفاد میں خصوصی دعا مانگی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جعفرآباد نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 4 اگست یوم شہدا کے دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا* آج کا دن پاکستان کے شہدا اور غازیوں سے منصوب ہے، اس دن ہر پاکستانی پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ان ماں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایسے بہادر بچوں کو جنم دیا۔ایس ایس پی جعفرآباد نے تقریب کے فوری بعد ڈیرہ اللہ یار میں شہدا کے گھروں میں جا کر ان کے ساتھ وقت گزارا ان کے بچوں کو مٹھائی و فروٹ کا تحفہ پیش کیا۔

علاوہ ازیں ایس ایس پی جعفرآباد کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ اللہ یار خاوند بخش کھوسہ و لائین آفیسر محمد پناہ لاشاری نے مختلف شہدا کے آخری آرام گاہ میں جا کر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لئے دعائیں کیں

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں