جعفرآباد میں بھی یوم شہدا ء پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

جمعرات 4 اگست 2022 20:43

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2022ء) ملک بھر کی طرح جعفرآباد میں بھی یوم شہدا ء پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ایس ایس پی جعفرآباد محمد جواد طارق نے پولیس لائن ڈیرہ اللہ یار میں یادگار شہدا پر جبکہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شہدا کی قبروں پر پھولوں کی چادر نچھاور کیں رپورٹ کے مطابق یوم شہدا پولیس کے موقع پر شہید رحیم بخش مری پولیس لائن ڈیرہ اللہ یار میں احترام محرم الحرام کے باعث یوم شہدا کی سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس پی جعفرآباد محمد جواد طارق شہدا کے لواحقین پولیس افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شریک ہو کر شہدا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا قبل ازیں ایس ایس پی جعفرآباد محمد جواد طارق کا پولیس لائن ڈیرہ اللہ یار پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ایس ایس پی سمیت ڈی ایس پی اور ایس ایچ او عبدالروف جمالی نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے تاہم ایس ایس پی سمیت دیگر پولیس افسران نے ڈیرہ اللہ یار کے چائنہ قبرستان اور دیگر قبرستانوں میں شہدا پولیس کی قبروں پر پہنچ کر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور سلامی پیش کی پولیس لائن ڈیرہ اللہ یار میں یوم شہدا پولیس کی تقریب میں ایس ایس پی شہدا کے معصوم بچوں کے ساتھ گھل مل گئے شہدا کے بچوں نے ایس ایس پی کے ساتھ تصویریں بنائیں جبکہ ایس ایس پی نے شہدا کے بچوں کو تحائف بھی دیئے ایس ایس پی محمد جواد طارق نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 اگست کا دن شہدا پولیس کے نام سے منسوب ہے 4 اگست ہر سال ہمیں شہدا کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ہمارے روشن مستقبل کے لیے اپنی جانیں قربان کیں پولیس کے شہدا محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے انکی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے اور شہدا کے لواحقین کی بھرپور معاونت جاری رکھیں گے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں