تاجر برادری لاوارث نہیں ہیں ،پولیس کی جانب سے تاجر برادری سے بدمعاشی اور رشوت طلب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،عبدالجبارتنیو

جمعرات 4 اگست 2022 21:01

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) انجمن تاجران (رحیم آغا گروپ )کے صوبائی نائب صدر بنگلزئی تحصیل اوستہ محمد کے صدر عبدالجبار تنیو اور دیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ تاجر ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور تاجر برادری کے ٹیکس سے ملک کی معیشت چلتی اور مضبوط ہوتی ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے قندھاری بازار میں پولیس کی جانب سے تاجر برادری سے بدمعاشی اور رشوت طلب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری لاوارث نہیں ہیں انجمن تاجران یونین ہر فورم پر ان کے حقوق کے حصول اور ان کی دفاع کے لیے آواز بلند کریں گی تاجر برادری نے پہلے بھی کسی کا غنڈہ گردی برداشت کی نہ اب کرے گی انہوں نے کہا کہ تاجر برادری معزز اور کاروباری لوگ ہیں ان کو پولیس کی جانب سے بلا جواز تنگ کرنا اور رشوت طلب کرنا اور انہیں گرفتار کرنا قابل افسوس ہے اور قابل مذمت ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور سب سے زیادہ ٹیکس تاجر برادری دیتی ہیں ان کو بلاجواز تنگ کرنا کہاں کا انصاف ہے اس طرح کے مزید حربے استعمال کیا گیا تو تاجر برادری پورے پاکستان میں احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان آئی جی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ روز قندھاری بازار میں پولیس کی جانب سے تاجر برادری کو بلاجواز تنگ کرنے کا نوٹس لیا جائے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے ورنہ ہم تاجر برادری بلوچستان میں ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں