اوستہ محمد میں یوٹیلیٹی اسٹور والوں کی من مانیاں عروج پر۔آٹا،گھی اور چینی لینے کیلئے شہری رل گئے

پیر 15 اگست 2022 15:44

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) اوستہ محمد میں یوٹیلیٹی اسٹور والوں کی من مانیاں عروج پر۔آٹا،گھی اور چینی لینے کیلئے شہری رل گئے۔سارا سارا دن لائن میں کھڑے ہو ہو کر شہری مایوس واپس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔من پسند لوگوں اور مبینہ طور پر دکانداروں کو ریلیف سے نوازا جا رہا ہے۔چیف سیکریٹری بلوچستان کمشنر نصیرآباد اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اس جانب فوری نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹور پر سبسڈی دی ہوئی ہیں مگر بد قسمتی سے اوستہ محمد کے شہری اس سہولت سے محروم ہیں۔ اوستہ محمد میں یوٹیلیٹی اسٹور مالکان کی من مانیاں عروج پر جاری ہیں۔مبینہ طور پر من پسند افراد اور دکانداروں کو آٹا گھی اور چینی سمیت دیگر سامان فروخت کیئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہری شدید حبس میں لائنوں میں کھڑے ہو ہو کر واپس مایوس لوٹ جاتے ہیں۔اس موقع پر شہریوں کا کہنہ تھا کہ ہم اللصبح یوٹیلیٹی اسٹور پر سامان لینے آتے ہیں مگر بد قسمتی سے سارا سارا دن لائنوں میں ٹہر ٹہر کر خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹور مالکان مبینہ طور پر اپنے من پسند لوگوں اور دکانداروں میں آٹا گھی اور چینی سمیت اشیائ خوردنوش فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔

ان کا رویہ بھی شہریوں کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹرکوں پر سامان بھیجا جاتا ہے مگر بد قسمتی سے شہری اس ریلیف سے محروم ہیں۔یوٹیلیٹی مالکان شہریوں کو ریلیف دینے کے بجائے مبینہ طور پر من پسند افراد اور دکانداروں کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں۔انہوں نے چیف سیکریٹری بلوچستان کمشنر نصیرآباد اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سے مطالبہ کیا کہ اس جانب فوری نوٹس لے کر زمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سخت اقدامات کیئے جائیں تاکہ شہریوں کو بھی ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں