اوستہ محمد ،وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

پیر 15 اگست 2022 16:43

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) اوستہ محمد و گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔مسلسل بارش کی وجہ سے شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی ٹہر گیا۔جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر کی گلیوں میں کیچڑ اور پانی ٹہرا ہوا ہے۔

جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی بہتر ہوتی تو آج ہمیں یہ دن دیکھنے پڑتے۔حسین آباد محلہ اوستہ محمد مسلسل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کیچڑ اور نالیوں کا گندہ پانی گلیوں میں ٹہرا ہوا ہے اور نالیاں بند ہونے کی وجہ سے نالیوں کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ اس جانب نوٹس لے کر میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر کیخلاف کاروائی کر کے ان کا فوری تبادلہ کیا جائے اور شہر کی گلیوں سے بارش کا پانی نکالا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں