اوستہ محمد اور آس پاس کے علاقوں میں مسلسل بارش نے تباہی مچا دی

جمعرات 18 اگست 2022 21:26

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) اوستہ محمد اور آس پاس کے علاقوں میں مسلسل بارش نے تباہی مچا دی مزدوروں کی مزدوری ختم ٹرانسپورٹر اپنی جگہ پریشان ،تاجروں کو پریشانی کا سامان غریب گھرانوں میں،فاقہ کشی اللہ کے حضور گناہوں کی معافیاں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد ،گنداخہ ،فیض آباد باغ ٹیل،خانپور جمالی،کیٹل فارم سمیت پورے علاقے میں،مسلسل دو روز سے بارش جاری رہنے کے بعد ہر طبقہ کے لوگ پریشان غریب کے گھروں میں فاقہ کشی کوئی کسی سے پوچھتا تک نہیں کون کس حال میں رہتا ہے اللہ اپنے محبوب کے صدقے رحم کرے ،حکومت کی جانب سے کوئی مدد کرنے والا نہیں صرف اپنی تصویریں شائع کراونے اور فیس بک تک محدود ہیں سیلاب متاثرین تو اپنے جگہ پریشان ہیں لیکن شہر میں مسلسل ہفتے سے بارش اور اب دوروز سے بارش نے نہ صرف مزدوروں کو پریشان کر رکھا ہے بلکہ تاجر ،ٹرانسپورٹر،بلکہ ہر طبقہ اپنی اپنی جگہ پر پریشان ہیں حکومت کو چاہیے کہ سیلاب والوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی مالی مدد کریں تاکہ وہ فاقوں کی زندگی سے نکل سکیں۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں