اسلامی نظام میں رکاوٹیں مغرب اور مغربی زہنیت والے سیکولر نظام لانے کی کوشش کر رہے ہیں ،مولانامحمد خان شیرانی

ہماری اولین ترحیجی ملکی وحدت وسلامتی ، موجودہ حالات میں انتہائی تدبر اور ذمہ دارانہ سیاست وقت کی اشد ضرورت ہے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کو نسل

منگل 28 فروری 2017 18:14

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) علما ء ہی کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نجات مل سکتی ہے دعوت حق کیلے علماء کرام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے تین سال سے خطے میں امن استحکام خوشحالی اور انسداد دہشتگردی کے نام پر خونریز جنگ جاری ہے جس نے عوام کوبزار کردیا ہے بے چینی اور بدامنی نے انسانوں کو ذہنی اور عصابی مرلض بنا دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی رہنما نظریاتی کو نسل کے چیئرمین مولانامحمد خان شیرانی نے گوٹھ حاجی صلاح محمد جتک میںتقریب اوستہ محمد میں سید اختر شاہ کے رہائشگاہ پر جماعتی ساتھیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر حاجی محمد نواز کاکڑ ،سابق صوبائی وزیر عین اللہ سابق وزیر مولاناعطاء اللہ ضلعی امیر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ ضلعی جنرل سیکرٹیری بشیر احمد چنہ میر حسن ساسولی عبد الحکیم میمن سابق سنیٹر ڈاکٹر عزیزاللہ غلام مصطفی جتک اور مولوی بشیر احمد جتک بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مولانامحمد خان شیر انی نے کہا کہ 1947میں متحد ہ ہندہستان کو تقسیم کیا گیا تقسیم کمزوری لاتا ہے آزادی نہیں لاتا دوقومی نظریہ کی بنیاد ہندو اور مسلم قومیت تھی بعد میں متحد ہ پاکستان بھی دوقومی نظریہ کی بنیاد پر تقسیم ہوا مگر اس نظریہ کی بنیاد مذ ہبی نہیں بلکہ نسلی تھی محمد خان شیرانی نے کہا کہ جمعیت کی دعوت حق ہے اور حق کیلے علما کرام کی قر با نیوں کو بلایا نہیں جا سکتا ہے جمعیت کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہیں علماء کرام امت کو متحد ہ کرکے مسائل سے نجات دلاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ مغرب اسلام سے خائف ہے اسلامی نظام میں رکاوٹیں مغرب اور مغربی زہنیت والے سیکولر نظام لانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلسل واقعات قابل مذمت ہے اور ہر واقعات مین سیکڑوں افراد کی شہادت لمہ فکریہ ہے بے گناہ انسانوں کی قتل یہ کو نسی انسانیت ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف سامراج قوتیں سازش کر نے میں مصروف ہیں ملک اس وقت تاریخ کے ایم موڑ پر کھڑا ہے ہمیں انتہائی تدبرذمہ دارانہ کر دار ادا کر نا ہو گا مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ ہمارااولین ترحیجی ملکی وحدت اور سلامتی ہے موجود ہ نازک حالات میں انتہائی تدبر اور ذمہ دارانہ سیاست اور باہمی اتفاق اور ہم آئگی کی اشد ضرورت ہے ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں