آپس میں شادی کرنے والی لڑکیوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 دسمبر 2017 23:57

آپس میں شادی کرنے والی لڑکیوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا
جلال پور جٹاں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19دسمبر 2017ء ):پولیس نے آپس میں شادی کرنے والی جلال پور جٹاں کی رہائشی لڑکیوں کو کراچی سے اپنی تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جلال پوڑجٹاں میں میں یہ انوکھا واقعہ پیش آیا تھا جہاں کرن نامی لڑکی نے اپنی دوست ثمن سے شادی کرنے کے لیے اسے اغوا کر لیا تھا ،ثمن کی والدہ نے کرن کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا جس کے بعد پولیس نے دونوں کو تلاش کرتے ہوئے کراچی سے اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے دونوں لڑکیوں کو عدالت پیش کیا تو ثمن نے عدالت کے سامنے دارالامان جانے کی خواہش پیش کی ۔ثمن کا کہنا تھا کہ اسکی والدہ اسکی شادی کسی ارسلان نامی لڑکے سے کرنا چاہی ہے جبکہ وہ ایسا نہیں چاہتی ۔اس نے اس بات کا تذکرہ اپنی دوست کرن سے کیا تو کرن نے لڑکے کا روپ دھار کر اسے اغوا کر لیا۔

جلالپور جٹاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں