حمزہ شہبازشریف کا جلالپورجٹاں کوتحصیل کادرجہ دینے کااعلان

حمزہ نے اسپورٹس اسٹیڈیم بنانے کابھی اعلان کیا،دھرنے والوں نے قوم کاوقت بربادکیا،پنجاب میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔صاحبزادہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 نومبر 2016 16:34

حمزہ شہبازشریف کا جلالپورجٹاں کوتحصیل کادرجہ دینے کااعلان

جلالپورجٹاں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21نومبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے جلالپورجٹاں کوتحصیل کادرجہ دینے اور اسپورٹس اسٹیڈیم بنانے کااعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہدھرنے والوں نے 126دن کادھرنادے کرقوم کاوقت بربادکیا،نوجوان قوم کاوقت ضائع کرنے کاحساب لینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج جلال پور جٹاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔

آج پاکستان کی تقدیربننے جارہی ہے۔ضمنی الیکشن میں بھی (ن)لیگ کوکامیابی مل رہی ہے۔جبکہ بلے والے منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔بچیوں کیلئے ڈگری کالج بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنٹینرزپربداخلاقی کی انتہاکردی گئی۔دھاندلی کے وقت جب عمران خان نے شورمچایا تو کمیشن نے کہاکہ ثبوت لاؤتوعمران خان کے پس شرمندگی کے سواکچھ نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :

جلالپور جٹاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں