یو نیورسٹی آف گجرات میں انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمئین شپ کی تیاریاں شروع

چیمئین شپ 23 جنوری سے 27 جنوری تک منعقد ہو گی دس یونیورسٹیز کی ٹیمیں شرکت کریں گیں

بدھ 11 جنوری 2017 18:12

جلالپور جٹاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) یو نیورسٹی آف گجرات نے نیشنل یوتھ انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمئین شپ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے زیر سایہ 23 جنوری سے 27 جنوری تک منعقد ہونے والی اس انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمئین شپ میں دس یونیورسٹیز کی ٹیمیں شرکت کریں گیں یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس گجرات یونیورسٹی اخلاق احمد نے سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں یونیورسٹی میں دو پلینگ فیلڈ تیار کر جا رہی ہیں جن میں سے ایک پر میچز اور دوسرے پر پریکٹس کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گجرات یونیورسٹی پہلی بار اتنے بڑے ایونٹ کو ہوسٹ کرنے جارہی جس کو لیکر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیا القیوم نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے خصوصی ہدایت دی ہیں اخلاق احمد نے بتایا کہ شیخ رشید چیرمین سپورٹس بورڈ اور ڈی ڈی ایڈمن میجر راجہ محمد عمر بھی اس ایونٹ کی تیاریوں کے لئے بھر پور تعاون کر رہے ہیںایک سوال کے جواب میں اخلاق احمد نے بتایا کہ اس ایونٹ میں گجرات یونیورسٹی کی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیا القیوم کی خصوصی دلچسپی کی بدولت یونیورسٹی نے بیس بال کا کوچ بھی ہائر کیا ہے جو اس وقت ٹیم کو ایونٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی نے یہ کوچ پاکستان بیس بال کے سر براہ سید خاور شاہ کے توسظ سے ہائر کیا ہے جو کہ قومی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی ہے اور حال ہی میں بیس بال کلاسک ورلڈ کپ کوالیفائینگ راونڈ جو کہ امریکہ میں کھیلا گیا کھیل کر آیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے سید خاور شاہ کے بھی مشکور ہیں کہ وہ اس ایونٹ کے سلسلہ میں ہمیں بھر پور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کر رہے ہیںاخلاق احمد سے اس موقع پر سپورٹس ورلڈپاکستان کو گجرات یونیورسٹی کے زیر تربیت جھکاڑیوں سے بھی ملوایا اور تربیتی سیشن بھی دیکھایا۔

گجرات یونیورسٹی کی اس ٹیم میں محمد رفیق،محمد ایاز،شاہزیب،اجمل،محمد وقاص،عادل محمود،زوہیب اکبر،بلال یاسر اقبال،عابد راناشامل ہیں جبکہ عبدالروف بطور کوچ اور فضل الرحمن خان بطور ٹرینر کھلاڑیوں کو بیس بال کی تربیت دے رہے ہیں۔کوچ عبدالروف نے سپورٹس ورلڈ سے گفتگو کر تے ہوئے ٹیم کے حوالے سے بتایا کہ ٹیم کی تربیت ابتدائی مرحلے میں ہے ،انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لڑکوں میں پوٹینشل ہے انہیں تر بیت کی ضرورت ہے ہمیں امید ہے کہ ایک ہفتہ کی تربیت کے بعد ہم لڑکوں کو ا س سطح تک لے آئیں گے کہ وہ اس ایونٹ میں بہتر کار کردگے کا مظاہرہ کر سکیں ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان لڑکوں میں کم از کم دو ایسے لڑکے ابھی سے ہمارے سامنے ایسے آئے ہیں جنکا تھرو بہت اچھا ہے اور اگر وہ محنت کریں تو نہ صرف نیشل بلکہ انٹر نیشنل لیول تک کھیل سکتے ہیں۔

جلالپور جٹاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں