فیض آباد کو مذہبی جماعت کے دھرنا سے خالی کرانے کے لئے کیے گئے آپریشن کے رد عمل کے طور پر ٹانڈہ چوک جلالپور جٹاں میں دن بھر درجنوں افراد کا احتجاج

اتوار 26 نومبر 2017 18:25

جلالپور جٹاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2017ء) اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیانی علاقے فیض آباد کو مذہبی جماعت کے دھرنا سے خالی کرانے کے لئے کیے گئے آپریشن کے رد عمل کے طور پر ٹانڈہ چوک جلالپور جٹاں میں دن بھر درجنوں افراد نے احتجاج کے دوران بند رکھا ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔ چند ڈنڈا بردار نوجوانوں نے مارکیٹیں بھی بند کرادیں۔ ٹانڈہ چوک میں سر عام لائوڈ سپیکر کا استعمال جاری رہنے سمیت حکومتی وزراء کے خلاف تقاریر کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس نے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :

جلالپور جٹاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں