شوہر نے جعلی فیس بُک اکاؤنٹ بنا کر بیوی کی تصاویر ڈال دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 اپریل 2018 11:36

جلال پور پیروالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 اپریل 2018ء) : جلال پور پیروالہ میں ایک شکی شوہر نے فیس بُک پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر اپنی بیوی کی تصاویر اپ لوڈ کر دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گھریلو ناچاقی پر بیوی کے نا سے جعلی فیس بُک اکاؤنٹ بنا کر اپنی بیوی اور اس کی بہنوں کی تصاویر فیس بُک پر اپ لوڈ کر دیں، یہی نہیں بلکہ اکاؤنٹ کو خود آپریٹ کر کے دوست بناتا رہا اور قابل اعتراض کمنٹس دیتا رہا ۔

جلالپور کے محلہ چوہدری نذیر کالونی کی رہائشی شگفتہ جمیل کی شادی دو سل قبل خیر پور ٹامیوالی ضلع بہاولپور کے رہائشی عادل سے ہوئی۔ شکی مزاج شوہر نے دو ماہ بعد ہی اپنی بیوی کو گھر سے نکال دیا اور ڈیڑھ سال سے شگفتہ جمیل جو بی اے پاس اور ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر ہے ، اپنے مزدور باپ جمیل کے گھر رہائش پذیر ہے۔

(جاری ہے)

جس کا آٹھ ماہ کا بچہ علی سفیان بھی اسی کے پاس ہے۔

شگفتہ کا کہنا ہے کہ ہم شریف اوربا عزت لوگ ہیں لیکن عادل نے ہمیں شدید بدنامی اور ذہنی اذیت سے دو چار کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کو درخواست بھی دی گئی لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ شگفتہ نے مزید بتایا کہ عادل نے فیس بُک پر میرے ساتھ ساتھ میری بہنوں کی تصاویر بھی پبلک کے لیے اپ لوڈ کر رکھی ہیں اور اس کے قابل اعتراض کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے مجھے اور میرے خاندان کو شدید بدنامی اور ذلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں