تاحیات نااہلی کا فیصلہ بھی قبول،لیکن تاریخ کچھ اوربتائے گی،وزیراعظم

سیاست کےعدالتی فیصلوں کوتاریخ نےکبھی عزت نہیں دی،کوئی بھی ایک جماعت اکیلے نئے صوبے بنانے کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔شاہد خاقان عباسی کا جلال پورپیروالا اوچ شریف میں تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 اپریل 2018 16:08

تاحیات نااہلی کا فیصلہ بھی قبول،لیکن تاریخ کچھ اوربتائے گی،وزیراعظم
جلال پورپیروالا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اپریل 2018ء): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے صوبوں پرتجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تاحیات نااہلی کا فیصلہ بھی قبول ہے،لیکن تاریخ کچھ اور ہی بتائے گی،سیاست کے عدالتی فیصلوں کوتاریخ نے کبھی عزت نہیں دی،ایک جماعت نئے صوبے بنانے کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔ جلال پور پیروالا او چ شریف روڈ سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کوئی ایک جماعت نئے صوبے بنانے کا فیصلہ تنہا نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

الیکشن سے دو ماہ پہلے پریس کانفرنس سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ نیا صوبہ بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جھوٹ کی سیاست کو پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا ہم نے جمہوریت کے وقار کو مجروح نہیں ہونے دیا۔سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہونا اچھی روایات نہیں ہیں۔ سیاست کے فیصلے جولائی میں پولنگ اسٹیشن پر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آئینی ترامیم اتفاق رائے سے ہوتی ہیں۔ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کیلئے قرارداد پاس کرائی۔ پاکستان کی بہتری کیلئے تمام جماعتوں کو ملکر فیصلہ اور اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں