بجلی کا بل زیادہ آنے پر دو بچوں کی ماں نے خودکشی کر لی

ارشاد احمد کو 29 ہزار کا ڈیڈیکشن بل بھیجا گیا، شکایت درج کروانے پر مسئلہ حل نہ ہوا، شوہر نے بیوی سے بل جمع کروانے کے لئے زیورات مانگے جس پر تلخی کی وجہ سے بیوی نےخود کو پھانسی دے دی

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 19 فروری 2020 12:28

بجلی کا بل زیادہ آنے پر دو بچوں کی ماں نے خودکشی کر لی
جلالپورپیروالا(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19فروری2020ء) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جلالپورپیروالا میں ایک ایسا واقع پیش آیا ہے جس میں بجلی کا بل زیادہ آنے کی صورت میں ادانہ کر کرنے کی صور ت میں38 سالہ خاتون نے خودکشی کر لی ۔دو بچوں کی ماں نے غربت کی وجہ سے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتو ن کے شوہر کا ام ارشاد احمد ہے جسے 29 ہزار روہے کا دیڈیکشن بل بھیج دیا گیا تھا۔

ارشاد احمد نے سرکاری دفاتر کے بار بار چکر لگائے جس میں اس کا موقف تھا کہ انہیں غلط بل بھیج دیا گیا ہے اور حکام آ کر اس کا میٹر چیک کریں۔متعدد بار چکر لگانے کے بعد بھی ارشاد احمد کی ایک بھی نہ سنی گئی جس کے بعد اس نے فیصلہ کیا کہ و ہ اپنی بیوی کو اس بات پرمنانے کی کوشش کرے گا کہ وہ اپنے زیورات بیچ دے اور و ہ اس رقم سے بل جمع کروا دیں گے۔

(جاری ہے)

بیوی کو منانے کی کوشش ناکام ہو گئی جس کے بعد ارشاد احمد اور اس کی بیوی میں تلخی پیدا ہو گئی۔تلخی کی صورت میں خاتون سے پریشر برداشت نہ ہو سکا جس کی وجہ سے اس نے خودکو پھانسی دے دی۔پولیس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رشتہ داروں نے بتایا ہے کہ ارشاد احمد کا بل 2000 سے زیادہ کبھی نہیں ہوا۔ اس دفع 29 ہزار کا بل موصول ہونے کی وجہ سے ارشاداحمد اور اس کی بیوی دونوں بہت پریشان تھے کیونک وہ بل جمع نہیں کروا سکتے تھے اور اسی وجہ سے دونوں میں تلخی پیدا ہو گئی اور ارشاداحمد کی بیوی نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یادرہے کہ خودکشی کرنے والی خاتون کی عمر 38 سال تھی جو کہ 2 بچوں کی ماں تھی۔خاتون نے بجلی کا بل زیادہ آنے کی صور ت میں اپنے زیورات نہ بیچنے پر خاوند سے تلخی کی صورت میں خودکشی کر لی۔ جبکہ لواحقین کی جانب سے حلف اٹھا کر کہا گیا ہے کہ خاتون کی موت طبعی معاملات کی وجہ سے ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے ان کو تدقین سے نہیں روکا۔

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں