دریائے چناب نے جلالپوربھٹیاں کے نواحی دیہات میں بھی تباہی مچادی،200سے زائد دیہات زیر آب ،دیہاتیوں کی مال مویشیوں کے ہمراہ نقل مکانی شروع

ہفتہ 6 ستمبر 2014 20:02

دریائے چناب نے جلالپوربھٹیاں کے نواحی دیہات میں بھی تباہی مچادی،200سے زائد دیہات زیر آب ،دیہاتیوں کی مال مویشیوں کے ہمراہ نقل مکانی شروع

جلالپوربھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) دریائے چناب نے جلالپوربھٹیاں کے نواحی دیہات میں بھی تباہی مچادی۔200سے زائد دیہات زیر آب آگئے،دیہاتیوں نے اپنے مال مویشیوں کے ہمراہ دوردراز علاقوں میں نقل مکانی شروع کردی۔ اس وقت جلالپوربھٹیاں کے قریبی دیہات مارتھ،کوٹ دائم،ملاہنوالہ،کوٹ غازی،کد لتھی،بھون فاضل، بھون رتہ،خطے شاہ،خرم چریڑھہ،راجہ تارڑ،گجر کے تارڑ، کوٹ عالم ،پسوانوالہ،میرمختیار،برج چریڑھہ ودیگر دیہات میں سے اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جس کے نتیجہ میں 200سے زائد دیہات زیر آب آچکے ہیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی طرف رخ کر رہے ،اس وقت جلالپوربھٹیاں سے 6 لاکھ 60ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے جبکہ دریائے چناب کے مشرقی کنارے جلالپوربھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں کے 226دیہات کو انتظامیہ نے سیلاب کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے الرٹ کر دیا ہے لوگ اپنے مویشیوں اور سامان کو محفوظ مقامات کی جانب لے جاتے اور منتقل کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں جبکہ دریائے چناب کے مغربی کنارے پر بھی درجنوں دیہات کو بھی خطرہ لاحق ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس دوران گاؤں راجہ تارڑ میں احسان اور اسلم نامی دو افراد سیلابی پانی میں ڈوب گئے ،جس پر گاؤں والوں نے اپنی مددآپکے تحت اسلم کو بچالیا جبکہ احسان کی لاش کی تلاش جاری ہے۔جبکہ گاؤں چھنی گھنہ میں بھی تین افراد کے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔جبکہ تھانہ ونیکی تارڑ کا گاؤں ملاہنوالہ 500،افراد کی آبادی پر مشتمل سیلابی پانی میں گھراہوا ہے اور کوئی بھی امدادی ٹیم ان تک نہ پہنچ سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں