جلال پور بھٹیاں میں الیکشن سے پہلے الیکشن،آزاد امیدوار”ٹاس“ پر کامیاب

اعجاز بھٹی کی جیت کا اعلان ہوتے ہی جشن کا سماں،کارکنوں کے بھنگڑے جا

جمعرات 19 نومبر 2015 11:49

جلال پوربھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) جلال پور بھٹیاں میں مسلم لیگ (ن)کے ارکان اسمبلی نے الیکشن سے پہلے ہی الیکشن کرا دئیے، جنرل کونسلر کے دو امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ٹاس پر ہوا، ہارنے والا امیدوار دستبردار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی جلال پور بھٹیاں کے وارڈ نمبر پانچ میں ٹاس پر الیکشن کا فیصلہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن )کے ایم این اے شاہد حسین بھٹی اور ایم پی اے اسد اللہ آرائیں نے اپنے جنرل کونسلر کے مقابلے میں اترنے والے آزاد امیدوار کو ٹاس پر منا لیا لیکن لیگی امیدوار کو ٹاس راس نہ آیا اور وہ ہار گیا۔ آزاد امیدوار اعجاز بھٹی کی جیت کا اعلان ہوتے ہی ڈھول بجنے لگا اور جیت کا جشن شروع ہو گیا ۔ خوشی کی اس گھڑی میں مٹھائی بانٹی گئی ،آزاد امیدوار کے سپوٹرز نے بھنگڑے ڈالے ۔ اس سے پہلے جلال پور بھٹیاں کے وارڈ نمبر 11 میں مسلم لیگ (ن )کے امیدوار شہادت علی اور آزاد امیدوار اکمل شریف کے درمیان ٹاس کرایا گیا، اتفاق سے تب بھی لیگی امیدوار ٹاس ہار گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں