جلالپوربھٹیاں،روٹھی بیوی منانے میں ناکامی پر دو بچوں کے باپ نے فائرنگ کرکے خود کشی کرلی

ہفتہ 6 ستمبر 2014 19:51

جلالپوربھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) نواحی گاؤں میں روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر دو بچوں کے باپ نے اپنے آپکو فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ محمد یوسف جو ساہیوال کارہائشی ہے نواھی گاؤں نوروز پور میں اپنی روٹھی بیوی کو منانے اور ساتھ لیجانے کیلئے آیاہواتھا ۔بیوی نے خاوند کیساتھ جانے سے انکار کردیا جس پر خاوند نے خود کو فائر مارکر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔مرحوم دو بچوں کاباپ بتایاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں