جلالپور پیر والا ، ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے رکشہ میں سوار دو بچے زخمی

پیر 11 جنوری 2016 11:10

جلالپور پیر والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) جلالپور پیر والا کے نواحی علاقے میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے رکشہ میں سوار دو بچے زخمی ہوگئے‘ رکشہ میں سوار بچے سکول جارہے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح چار ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ ڈاکوؤں نے اسی دوران سکول جانے والے رکشے کو روکا اور ڈرائیور سے موبائل اور رقم چھیننے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے رکشہ میں سوار دو بچے زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور بال بال بچ گیا تاہم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں