جلالپورپیروالا،تحفظ ختم نبوت کانفرنس،وتکریم شہداء پاک فوج ریلی

جمعہ 2 جون 2023 16:21

جلالپورپیروالا جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) جلالپورپیروالا میں عالمی مجلس ختم نبوت کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت وتکریم شہداء پاک فوج ریلی نکالی گئی ۔ریلی عید گاہ چوک پرمٹ روڈ سے شروع ہو کر اللہ والا چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے فلیکس اٹھا رکھے تھے ۔اس موقع پر شرکاء کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحفظ ختم نبوت ہر مسلمان پر فرض ہے ہمارے آقا دو جہاں حضرت محمد ص آخری نبی ہیں ،پاک فوج عزت ہماری عزت ہے پاک فوج ہے تو ہمارا ملک بھی ہے، پاک فوج کے شہیدوں کوسلام پیش کرتے ہیں جنکی وجہ سے ہمارا ملک قائم ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں