خلیفہ راشد سوم سیدنا عثمان غنی ذوالنورین کایوم شہادت پرسوں نہایت عقیدت واحترام کیساتھ منایا جائیگا

جمعرات 1 اکتوبر 2015 13:20

جلالپوربھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء )خلیفہ راشد سوئم اور پیارے نبی ﷺ کے داماد حضرت عثمان غنی ذوالنورین کا یوم شہادت ہفتہ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نہایت عقیدت واحترام کیساتھ منایا جائیگا۔حضرت عثمان غنی کو مظلومیت کی حالت میں 18ذی الحج کو شہید کردیا گیا تھا اور یہ کام ان بلوائیوں نے کیا تھا جو مدینہ منورہ میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے گھر پر حملہ آور ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ان کے یوم شہادت پرملک بھر میں سرکاری اور غیری سرکاری سطح پر مساجد اور دیگر مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جس میں حضرت عثمان غنی کے دور حکومت اور انکی شہادت پر روشنی ڈالی جائیگی ،آج ملک کے تمام قومی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کرینگے جبکہ پی ٹی وی سمیت مختلف ٹی وی چینلز اس حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کرینگے۔اس دن کے حوالہ سے مدح صحابہ کے جلوس بھی نکالے جائیں گے جن میں خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں