مولانا مفتی محمود کا 35واں یوم وفات 4اکتوبر کو منایا جائیگا

جمعرات 1 اکتوبر 2015 13:20

جلالپوربھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء )جمعیت علماء اسلام (ف )کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کے والد ،صوبہ سرحد کے سابق وزیر اعلیٰ اور معروف عالم دین مولانا مفتی محمود کا 35واں یوم وفات 4اکتوبر 2015ء کو منایا جائیگا۔ جمعیت علماء اسلام (ف)کے تحت پشاور سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جن میں مولانا مفتی محمود کی دینی خدمات پر روشنی ڈالی جائیگی۔

یادرہے کہ مولانا مفتی محمود کا انتقال 4،اکتوبر 1980کو ہواتھا۔

(جاری ہے)

وہ ذیابیطس کے مرض میں طویل عرصہ مبتلا رہے۔ صوبائی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے انہوں نے خیبر پختونخوا میں شراب پر پابندی لگائی تھی اور کئی اہم اصلاحات کی تھیں جن کی بنا ء پر آج بھی ان کی حکومت کو یاد کیا جاتا ہے۔انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو سے اختلافات پر وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ انہوں نے 1977ء کی تحریک نظام مصطفیٰ کی قیادت کی جو 9سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے چلائی تھی اور اس تحریک پر ہی جنرل ضیاء الحق نے بھٹو کی حکومت کو برطرف کرکے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں