جام پور ‘سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت تمام امیدواروں نے ن لیگ کا ٹکٹ واپس کردیا ،آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

ہفتہ 30 جون 2018 14:26

جام پور ‘سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت تمام امیدواروں نے ن لیگ کا ٹکٹ واپس کردیا ،آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان
جام پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی سمیت تمام امیدواروں نے جام پورسے ن لیگ کا ٹکٹ واپس کر تے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جام پور میں سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی سمیت تمام امیدواروں نے ن لیگ کا ٹکٹ واپس کردیا اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب شیر علی گورچانی نے این اے 193اورپی پی 293سے ٹکٹ واپس کردیا،ڈاکٹرحفیظ الرحمان دریشک نے بھی این اے 194،پرویز اقبال گورچانی نے پی پی 295،یوسف دریشک نے پی پی 296 سے ٹکٹ واپس کردیا۔

جام پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں