جام پور بائی پاس پر تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ گئی، ایک مسافر جاں بحق، 48 زخمی

زخمیوں کو 1122 کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جن میں سے کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 15 اگست 2019 17:51

جام پور بائی پاس پر تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ گئی، ایک مسافر جاں بحق، 48 زخمی
جام پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست2019ء، نمائندہ خصوصی، عنصر سجاد) جام پور بائی پاس پر تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں 48افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے پنڈی جانے والی بس جب جام پور بائی پاس پر پہنچی تو موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں 48افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ جائے حادثہ پر موجود لوگ بھی زخمیوں کو بس سے نکال رہے ہیں۔

اور اُنہیں 1122 کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ جن میں سے کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک مسافر ہلاک ہو گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 48 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 8 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی جبکہ40 مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور شفٹ کیا گیا۔ زخمی ہونے والے افراد میں زیادہ تر کا تعلق راولپنڈی سے ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جام پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں