جام پور:18ہزارادھارکی رقم واپس مانگنا جرم بن گیا

کوٹلہ پیرن شاہ میں خاورنامی نوجوان نے تنویرپر تیزاب ڈال دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 19 اگست 2019 16:55

جام پور:18ہزارادھارکی رقم واپس مانگنا جرم بن گیا
جام پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،19 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، عنصر سجاد) جام پور کے نواحی گاؤں کوٹلہ پیرن شاہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں خاور نامی نوجوان نے معمولی سی بات پر اپنے ایک جاننے والے نوجوان تنویر پر تیزاب اُنڈیل کر اُسے شدید زخمی کر دیا۔ نوجوان تنویر تیزاب گردی کے اس حملے میں بُری طرح جھُلس گیا، جسے تشویش ناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زخمی تنویر احمد نے اُردو پوائنٹ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے 18 ہزار رُوپے کی رقم اپنے ایک جاننے والے نوجوان افتخار کو دے رکھی تھی۔ جوبار بار تقاضا کرنے کے باوجود رقم واپس نہیں کر رہا تھا اور ہر بار ٹال مٹول سے کام کر رہا تھا۔ آج کے روزمجھے ملزم خاور نے پیسے واپس دینے کے بہانے اپنے گھر بُلایا تھا۔ میں جونہی اُس کے گھر کے باہر پہنچا تو اس نے اچانک مجھ پر تیزاب اُنڈیل دیا جس کے باعث میرے جسم کا اُوپری حصّہ بُری طرح جھُلس گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تیزاب گردی کا نشانہ بننے والے تنویر کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جام پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں