جام پور کے ماہی پروری فارم پر عوام میں فش کلچرکے فروغ کی خاطر ایک روزہ تقریب کا انعقاد

تقریب میں مچھلی کے کاروبارکو شروع کرکے اس سے بہتر روزگارکمانے کے طریقوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 26 اگست 2019 14:58

جام پور کے ماہی پروری فارم پر عوام میں فش کلچرکے فروغ کی خاطر ایک روزہ تقریب کا انعقاد
جام پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،26 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی،عنصر سجاد) جام پورمیں فش سیڈ فارم پر ماہی پروری کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیاجس میں فش کلچرکے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کی گئی ۔تقریب کے شرکاء کاکہناتھا کہ مچھلی کے فارم شروع کرکے اس سے اچھا خاصا روزگارکمایا جاسکتاہے ۔اس حوالے سے حکومت کی جانب سے امسال 3ارب 30کروڑ کے فنڈز مہیا کئے گئے ہیں تاکہ عوام اس کاروبارکو شروع کرکے حکومت کی سبسڈی حاصل کرسکیں۔

جس کے لئے ماہی پروری کا عملہ اپنے فارمرکو آگاہی دینے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ فش کا بچہ ہر سیڈ فارم پر مہیا کر دیا گیا جہاں سے فارمر اس کو باآسانی خریدسکتاہے اور ماہی پروری کے عملہ کے مشوروں سے مچھلی کے وزن میں بھی اس طرح کا اضافہ کرسکتے ہیں جس طرح انٹرنیشنل ممالک میں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ممالک کے فارمرمچھلی کے کاروبارسے 60سے 70من فی ایکڑ پیداوار لے رہے ہیں جبکہ پاکستان میں یہ تعداد30سے 40من فی ایکڑہے ۔

ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے فارمرکو دنیاکے فش فارمرکے برابر کی سطح پرلیں۔اس حوالے سے ماہی پروری کے ڈسٹرکٹ آفیسر لاہور میاں غلام قادرنے بتایاکہ مچھلی کے فارمر زیادہ سے زیادہ فارم لگا کر حکومت کی دی جانے والی سبسڈی حاصل کرکے بہتر روزگاربھی کما سکتے ہیں جس سے اس کاروبارسے جہاں کاروبار کے مواقع میسرہوں ،وہاں بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہوگا اور اس سے ہماری معیشت بھی مضبوط ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

جام پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں