جام پور انتظامیہ کے خلاف صوبائی تنظیم کی ہدایت پر انجمن پٹواریان کی قلم چھوڑ احتجاجی ہڑتال

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:39

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) جام پور انتظامیہ کے خلاف گصوبائی تنظیم کی ہدایت پر انجمن پٹواریان کی قلم چھوڑ احتجاجی ہڑتال۔ اے سی آفس میں احتجاجی کیمپ تفصلات کے مطابق انجمن پٹواریان تحصیل دریاخان کی صوبائی قیادت کی ہدایت پر تحصیل بھر میں احتجاجی قلم چھوڑ ہڑتال جس پر تحصیل صدر سید مظہر عباس شاہ۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری شاہد خان بلوچ اور سرپرست اعلی محمد اسماعیل واگہورہ کی قیادت میں اے سی آفس میں احتجاجی کیمپ لگایا جس میں تحصیل بھر پٹواریوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مذکورہ عہدے داران کا کہنا تھا کہ ہم سے کام لیں ہماری جان نہ لیں پٹواریوں کا قتل عام بند کیا جائے۔ حکومت پنجاب جام پور اسساسسٹنٹ کمشنر۔تحصیلدار و دیگر افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے بصورت غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال جاری رہے گی

متعلقہ عنوان :

جام پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں