لیاقت یونیورسٹی ہسپتال جامشوروکے کورونا وارڈ میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوگئی

ہفتہ 1 مئی 2021 20:11

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال ( لمس) جامشورو، حیدرآباد کیکورونا وارڈ میں مزید مریضوں کی گنجائش ختم ہوگئی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال کے مطابق کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،کورونا وائرس کے نمونوں میں برطانوی وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ حیدرآبادمیں کوروناوائرس کیکیسز میں اضافہ جاری ہے،24گھنٹوں کیدوران 3 افرادجاں بحق اورمثبت کیسز کی شرح 18 فیصدہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں