ْمہران یونیورسٹی نے سمر سیمسٹر کی پڑھائی اورامتحانات کی فیس کم کر کی15ہزار روپے مقرر کردی

منگل 25 مئی 2021 16:06

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2021ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کی انتظامیہ نے سمر سیمسٹر کی پڑھائی اورامتحانات کی فیس کم کر کے نئی فی زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپئے مقرر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامعہ مہران کی جانب سے گرمیوں کے سمیسٹر(سمر سیمسٹر)کی فیس کے پرانے فیصلے پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے نئی فیس 15 ہزار روپئے مقرر کر دی ہے، جس میں طلبہ کی پڑھائی، پریکٹیکل اور امتحانات کی فیس بھی شامل ہے۔

جامعہ کی انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ موسم گرمہ کے سیمسٹر کے طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر گریڈ ملیں گے اور کسی بھی ایک گریڈ کی جامعہ کی انتظامیہ کی جانب سے کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔ جبکہ موسمِ گرما کے سیمسٹر کی ریجسٹریشن کی آخری تاریخ 27 مئی اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 07 جون 2021 مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں