جامعہ سندھ : سیمسٹر امتحانات کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 11 جون تک توسیع کردی گئی

پیر 30 مئی 2022 22:33

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2022ء) جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے سرکاری و خانگی ملحقہ کالجز و انسٹیٹوٹس میں بی ایس سی، بی سی آئی ٹی، سافٹ ویئر انجنیرنگ اور بی ایس آئی ٹی (ریگیولر و فیلوئر) امیدواروں کیلئے سیمسٹر امتحانات کے فارم اور فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 11 جون تک توسیع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جامعہ سندھ کے ناظم سیمسٹر امتحانات محمد معشوق صدیقی نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید مطلع کیا ہے جامعہ سندھ سے الحاق سرکاری و خانگی کالجز میں زیر تعلیم مذکورہ پروگرامز کے ریگیولر و فیلوئر امیدوار اب کے اپنے امتحانی فارم 31 مئی سے 11 جون 2022تک جمع کرا سکتے ہیں۔

جبکہ 13 جون سے 18 جون تک 5 ہزار رپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جا سکیں گے۔ کنٹرولر نے ملحقہ کالجز کے پرنسپالز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 20 جون 2022تک یا اس سے پہلے تمام امیدواروں کے مکمل فارم ان کے آفس میں جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں