امید ہے کہ بلاول بھٹواپنی والدہ اور نانا کی طرح بڑا لیڈر بنے گا، سید خورشید شاہ

نئےپاکستان کا دعویٰ کرنیوالو! نیا پاکستان قائداعظم کے بعد ذوالفقاربھٹونے بنایا،ایک آمرضیاء الحق نے اس نئے پاکستا ن کوتباہ کردیا،پارٹیاں بدلنے والے جھوٹے لوگ ہیں، وزیراعظم پھنس جائے تومعافیاں مانگ کرباہرچلےجاتے ہیں۔اپوزیشن لیڈرکاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 اکتوبر 2017 14:18

امید ہے کہ بلاول بھٹواپنی والدہ اور نانا کی طرح بڑا لیڈر بنے گا، سید خورشید شاہ
کوٹری(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر2017ء ) : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ بلاول بھٹواپنی والدہ اور نانا کی طرح بڑالیڈربنے گا،نئے پاکستان کادعویٰ کرنیوالو!نیا پاکستان قائداعظم کے بعد ذوالفقاربھٹونے بنایا، ایک آمرضیاء الحق نے اس نئے پاکستا ن کوتباہ کردیا، پارٹیاں بدلنے والے جھوٹے لوگ ہوتے ہیں، وزیراعظم پھنس جاتے ہیں تومعافیاں مانگ کرباہرچلے جاتے ہیں۔

انہوں نے آج سکھرمیں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کس قسم کی سیاست ہے اور کیسی جمہوریت ہے؟جس میں ملک میں امیرامیراور غریب غریب ترہوتے جارہے ہیں آج بھی لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔غلط پالیسیوں سے کسان تباہ ہورہاہے اور فیکٹریاں بندہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں حکومت کیساتھ ملکر3ارب کی لاگت سے سکھرمیں ہسپتال تعمیرکروایا۔

بلاول بھٹونومبرمیں ہسپتال کاافتتاح کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایک آمرنے ملک سے بھٹوجیساعظیم لیڈرچھین لیا۔آج نعرے لگ رہے ہیں نیاپاکستان بنائیں گے۔ناکارہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ٹوٹااوربنگلادیش بنا۔نیا پاکستان قائداعظم کے بعد ذوالفقاربھٹونے بنایاتھا۔لیکن ایک آمرضیاء الحق نے اس نئے پاکستا ن کوتباہ کردیا۔گالی کی سیاست سے بھی ملک تباہ ہورہاہے۔

ذوالفقاربھٹوکوکیوں شہید کیاگیانوجوانوں کویہ سوال اٹھاناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ پارٹیاں بدلنے والے جھوٹے لوگ ہوتے ہیں ۔وقت بدلنے پرموسمی پرندوں کی طرح اڑجاتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت کواپنافرض سمجھتی ہے۔پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جواس سال اپنے 50سال پورے کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوہماری امیدہیں بلاول اپنے نانا کی سیاست کوآگے بڑھائیں گے،امید ہے کہ بلاول بھٹواپنی والدہ اور نانا کی طرح بڑالیڈربنے گا۔

خورشید شاہ نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان بہت نقصان اٹھایاہے۔ہم امریکا اور روس کی جنگ کاحصہ بن کرتباہ ہوگئے۔ہم نے 35لاکھ افغانیوں کوپناہ دی۔ہم کولڈوارکاحصہ بن کربھی تباہ ہوئے۔انہوں نے کہاکہ مائنس فارمولاپراناہوگیااس کا فیصلہ اب عوام کودیناچاہیے ۔ملک میں بہتری تب آئے گی جب ٹھپے والے نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پھنس جاتے ہیں تومعافیاں مانگ کرباہرچلے جاتے ہیں۔جولوگ اپنے ورکرزاور بچوں کی حفاظت نہیں کرسکتے وہ قوم کی کیاحفاظت کریں گے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں