جامشورو،لیاقت میڈیکل اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون دم توڑ گئی

اتوار 19 اگست 2018 18:30

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) جامشورو کے لیاقت میڈیکل اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون دم توڑ گئی۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ گائنی وارڈ میں داخل آمنہ غلط انجکشن لگنے کے باعث ہلاک ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

لیاقت میڈیکل اسپتال جامشورو میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون کی ہلاکت کے خلاف لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔ لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ لواحقین نے انچارج وارڈ ڈاکٹر حنا کا گھیرائو بھی کیا۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ آمنہ کی موت غلط انجکشن لگنے کے باعث ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں