دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، تم توکٹھ پتلی، بے نامی وزیراعظم ہو، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کےمینڈیٹ کومت للکارو، یاد رکھو! عوام نے اسلام آباد پر چڑھائی کا فیصلہ کرلیا توتمہاری جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے، سندھ کے عوام کوووٹ نہ چوری ہونے کی سزادی جارہی ہے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹوکا کوٹری میں جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 جنوری 2019 16:15

دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، تم توکٹھ پتلی، بے نامی وزیراعظم ہو، بلاول بھٹو
کوٹری(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جنوری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، تم توکٹھ پتلی،بے نامی وزیراعظم ہو، پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو مت للکارو، یاد رکھو! عوام نے اسلام آباد پر چڑھائی کا فیصلہ کرلیا توتمہاری جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے،سندھ کے عوام کوووٹ نہ چوری ہونے کی سزادی جارہی ہے۔

انہوں نے آج کوٹری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کو ووٹ چوری نہ ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔ سندھ کے عوام کو سزا دی جارہی ہے کہ انہوں نے ووٹ چوری نہیں ہونے دیا اور کٹھ پتلیوں کومسترد کردیا۔صرف اس لیے وہ ان کے جھانسے میں نہیں آئے اور شہید بھٹو کواپنا قائد مانتے ہیں۔ان لوگوں نے اپنا ضمیر نہیں بیچا۔

(جاری ہے)

خان صاحب کرکٹ میں ایمپائر کی انگلی اور الیکشن عوام کی انگلی چلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ بات ہے توپھر یاد رکھو! اگر اسلام آباد پر چڑھائی کا فیصلہ کرلیا، اگر بلوچستان ، جنوبی پنجاب کی عوام اور پنجاب اور کے پی کے عوام نے اسلام آباد پر چڑھائی کا فیصلہ کرلیا توتمہاری جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ تم ہمارے صبر کا امتحان مت لو، تم سے پہلے بھی بڑے فرعون آئے ،ان سے سبق سیکھو۔

انہوں نے کہا کہ اگر تم بازنہ آئے توپھر تمھیں سکھائیں گے کہ ووٹ کی چوری کا بدلہ کیسے لیا جاتا ہے۔پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو مت للکارو۔بلاول نے کہا کہ الزام تراشی سے جھوٹی اناء کی تسکین توہوسکتی ہے لیکن غریب کا پیٹ نہیں بھرسکتا۔آج تحریک انصاف کی حکومت کانٹوں کی چھال بن چکی ہے۔پگڑیاں اچھالنے والی حکومت آج تک یہ نہیں پتا چلا کہ ڈالر کیوں بڑھا۔

لائٹ کی اسپیڈ والی حکومت کو معیشت کا نہیں پتا چل سکا۔مرغی انڈوں سے معیشت نہیں سدھرے گی۔ ان کویہ بھی نہیں پتا چلا کہ ایک دن میں 500ارب کا قرضہ کیسے بڑھا۔قرض کیلئے خوکشی کرنے والے آج قرض ملنے پر مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کے ای سی ایل ،نیب اور جیل کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔ہم ضیاء کے کوڑوں سے نہیں ڈرے، مشرف کی جیلوں ،دہشتگردی سے نہیں ڈرے، تم کیا چیز ہو، تم توکٹھ پتلی ہو، بے نامی وزیراعظم ہو۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں