جامشورو، کوئلے کی کان میں دھماکا، 5 افراد جھلس کر زخمی

منگل 7 مئی 2019 14:47

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2019ء) جامشورو کے علاقے خانوٹ کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکے سے 5افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگنے کی وجہ سے پانچ افراد جھلس گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلیے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا۔ڈاکٹر کے مطابق تمام افراد 70 سے 80 فیصد جھلس گئے ہیں، تاہم ابتدائی علاج کے بعد کراچی منتقل کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت اصغر، منٹھار، محرم، گل حسن اور رسول بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں