لیاقت یونیورسٹی،اساتذہ کے ہراساں کرنے پر طالبہ کی خودکشی کی کوشش

ٹیچر شفقت رضوی اور ٹیچر احسان میمن ہراساں اور کلاس میں تنگ کرتے ہیں، طالبہ

جمعہ 11 اکتوبر 2019 14:51

لیاقت یونیورسٹی،اساتذہ کے ہراساں کرنے پر طالبہ کی خودکشی کی کوشش
جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہی۔

(جاری ہے)

شعبہ فارمیسی کی طالبہ سائرہ نے دو اساتذہ پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹیچر شفقت رضوی اور ان کا دوست ٹیچر احسان میمن امتحانات میں پرچے آئوٹ کرنے کے معاملے پر اسے ہراساں کرتے ہیں اور کلاس میں تنگ کرتے ہیں۔

طالبہ سائرہ نے بتایا کہ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ(شعبہ کی سربراہ)ناہید میمن کو کئی بار اس حوالے سے شکایت کی مگر انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی انضباطی کارروائی کی۔ سائرہ نے بتاکہ مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر اس نے خودکشی کی کوشش کی۔لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے معاملے پر 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جو ایک ہفتے میں انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں